مالٹا ٗپرندوں کو انڈے دینے سے پہلے شکار کرنے پر پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا

مالٹا ٗپرندوں کو انڈے دینے سے پہلے شکار کرنے پر پابندی کی تجویز کو مسترد کر ...

 لندن (این این آئی)مالٹا میں ہونے والے ریفرینڈم میں موسم بہار میں ہجرت کرنے والے پرندوں کو انڈے دینے سے پہلے شکار کرنے پر پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ۔ریفرینڈم میں کانٹے دار مقابلہ ہوا اور نصف سے کچھ زیادہ ووٹ شکار جاری رکھنے کی حمایت میں ڈالے گئے پابندی کیلئے مہم چلانے والوں نے شکست تسلیم کر لی ۔شکار جاری رکھنے کے حق میں تقریباً 51 فیصد ووٹ پڑے اور نتائج کے اعلان کے بعد شکار کے حامیوں نے ملک میں خوب جشن منایا ۔بی بی سی کے مطابق شکاریوں کی انجمن کے سربراہ پریسی کیلاسیون نے ریفرینڈم کے نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شکار مالٹا کی روایات کا ایک لازمی جز ہے۔دوسری جانب شکار کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اب موسمِ بہار کے فاختہ اور بٹیر کے سالانہ شکار کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ پرندوں کے تحفظ کی مہم چلانے والوں اور ان کے مخالفین میں شکار کا تنازع ایک عرصے سے جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...