ٹائٹینک جہاز کی نیلام ہونے والی چیزوں میں سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد چیز ہے، اینڈر ریو ایلڈ ریج

ٹائٹینک جہاز کی نیلام ہونے والی چیزوں میں سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد چیز ہے، ...

 لندن (این این آئی) ٹائٹینک جہاز کے عرشے پر استعمال ہونے والی ایک کرسی 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک نیلام ہونے کا امکان ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق لکڑی کی یہ کرسی 1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائٹینک کے درجہ اول عرشے پر استعمال ہو رہی تھی۔نیلامی کرنے والے اینڈریو ایلڈریج نے کہاکہ ٹائٹینک جہاز کی نیلام ہونے والی چیزوں میں سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد چیز ہے اور اس کی اصلیت ثابت کرنے کیلئے کاغذات بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ 18 اپریل کو نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی یہ کرسی جسے انتہائی احتیاط سے محفوظ کیا گیا ہے اتنی نازک ہے کہ اس پر بیٹھا نہیں جاسکتا۔ لکڑی کی اس کرسی کو میکی بینٹ نامی جہاز کے عملے نے اٹھایا تھا جسے ٹائٹینک کے حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے بھیجاگیا تھا میکی بینٹ جہاز کے کاغذی ریکارڈ کے مطابق اس طرح کی چھ یا سات کرسیاں ملی تھیں۔اینڈریو ایلڈریج کے مطابق شاید یہ کرسی فرانسیسی کپتان جولین لیمارٹیلیر کو میکی بینٹ کے عملے کے کسی رکن کی جانب سے دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ 1912 سے کپتان جولین لیمارٹیلیر کی ملکیت سے لے کر اس کے حالیہ مالک تک کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں کرسی کے حالیہ مالک ایک برطانوی شہری ہیں جن کے پاس یہ کرسی گذشتہ 15 سال سے ہے۔واضح رہے کہ ٹائٹینک امریکہ سے برطانیہ جاتے ہوئے 14 اپریل 1912 کو ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا اور اس حادثے میں تقریباً 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...