بھارت ٗ سولہ سالہ لڑکی نے اپنے والد، بھائی اور چچا پر اسے دو سال تک ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا

بھارت ٗ سولہ سالہ لڑکی نے اپنے والد، بھائی اور چچا پر اسے دو سال تک ریپ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سولہ سالہ لڑکی نے اپنے والد، بھائی اور چچا پر اسے دو سال تک ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق دو سال تک خاموش رہنے والی نوجوان لڑکی نے اس حوالے سے سب سے پہلے اپنی اسکول ٹیچر کو بتایا جس نے اس کی پولیس میں شکایت درج کروانے میں مدد کی۔مغربی بنگال کے علاقے دھوپگری میں لڑکی نے پولیس کو درج کروائی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ اس عرصے کے دوران وہ حاملہ بھی ہوئی تھی رپورٹس کے مطابق پولیس نے شکایت پر تینوں مردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس کے ترجمان کے ایل شرپا کے مطابق متاثر لڑکی کا اس کے 50 سالہ کسان باپ نے متعدد مرتبہ ریپ کیا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کے چچا نے بھی اس کا ریپ کیا بعد ازاں اس فعل میں اس کا بھائی بھی شامل ہو گیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اس عرصے کے دوران چار مرتبہ خودکشی کی بھی کوشش کی۔متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ ماضی میں اس بات کے بارے میں بتانے سے کافی خوفزدہ تھی اس زیادتی کے بارے میں اس کی ماں کو بھی پتا تھا پولیس نے بتایا کہ لڑکی اس وقت اپنی ایک رشتہ کے پاس ہے۔

مزید :

عالمی منظر -