طرابلس میں مراکش اور جنوبی کوریا کے سفارتخانوں پر حملے، 2افراد ہلاک

طرابلس میں مراکش اور جنوبی کوریا کے سفارتخانوں پر حملے، 2افراد ہلاک

 طرابلس(اے پی پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مراکش اور جنوبی کوریا کے سفارتخانوں پر حملہ کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیبیا کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس کے علاقے بن عاشور میں واقع مراکش اور جنوبی کوریا کے سفارتخانوں پرشدت پسندوں کے حملے کئے ہیں پہلہ حملہ مراکش کے سفارتخانے پر کیا گیا جہاں مرکزی گیٹ کے قریب بم کا ردھماکہ ہوا جس کے باعث سفارتخانے کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایک گھنٹہ بعد مسلح افراد نی جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہاں تعینات دو مقامی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سفارتخانے بند ہیں تاہم جنوبی کوریا عمارت کو اب بھی استعمال کررہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...