لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ، 2 افراد ہلاک

لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ، 2 افراد ہلاک

 طرابلس (آئی این پی)مسلح حملہ آوروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سفارت خانے کے قریب ایک گاڑی سے اس عمارت پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مقامی محافظ تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سلامتی کی خراب صورت حال کی وجہ سے جنوبی کوریا لیبیا میں اپنا سفارت خانہ بند کر چکا ہے، تاہم جنوبی کوریائی حکام اب بھی سفارت خانے کی عمارت استعمال کرتے ہیں

مزید : عالمی منظر


loading...