غیر ملکی سیاحوں کی دوسری ٹرین ایران پہنچ گئی

غیر ملکی سیاحوں کی دوسری ٹرین ایران پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تہران(اے پی پی) ہنگری سے امریکی یورپی اور مشرقی ایشیائی ممالک کے سیاحوں کو لیکر دوسری ٹرین ایران کے صوبہ فارس کے قعلہ کریم خانی پہنچ گئی ہے۔ایران کے صوبہ فارس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی لوک ورثہ ‘ سیاحت اور ثقافت کے سربراہ مصیب اسیری نے کہا کہ ہنگری سے چلنے والی دوسری سیاحتی ٹرین صوبے کے سیاحتی مقام قلعہ کریم خانی پہنچ گئی ہے جس میں امریکا ‘ یورپ اور مشرقی ایشیائی ممالک کے سیاہ موجود ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ایران کے دورے پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور وہ اپنے اپنے ممالک میں سفیر سیاحت ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے بھی غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروہ شیراز آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں کی نسبت ایرانی سیاحت مین ایک بتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -