کینیا کی نیروبی یونیورسٹی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ

کینیا کی نیروبی یونیورسٹی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ

 نیروبی (آئی این پی)کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے کی کویو کیمپس میں بجلی ٹرانسفارمر میں دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ جانے سے ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ ایک سو چھتیس طلبہ زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج صبح یونیورسٹی کے احاطے میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی آواز سے خوفزدہ طلبہ نے ہاسٹل کے کمروں سے چھلانگیں لگادیں اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک سو سینتیس طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے مطابق طلبہ شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے کے خوف سے حواس باختہ ہوئے اور اکثر طلبہ نے ہاسٹل کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی۔ انکا کہنا ہے کہ زخمی طلبہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...