جموں و کشمیربھارت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ‘ مفتی محمد سعید

جموں و کشمیربھارت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ‘ مفتی محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جموں(کے پی آئی ) جموں و کشمیر کو بھارت کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی مفتی محمد سعید نے واضح کیا کہ قیام امن کے مشن میں وہ چھوٹے شور و غوغاسے خوفزدہ نہیں ہونگے ۔ظاہری طور کشمیری پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں کے قیام کے منصوبہ پر پیدا ہوئے تنازعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاچھوٹے چھوٹے شور غوغا مجھے ریاست میں قیام امن کے مشن سے نہیں روک پائیں گے اور نہ ہی میں خوفزہ ہوں گا بلکہ اس مقصد کیلئے میں تمام متعلقین چاہئے وہ مین سٹریم میں ہوں یا اس سے باہر،کو اعتماد میں لوں گا۔اتوار کو قانون ساز کونسل کے چےئرمین اور نائب چےئرمین کا انتخاب عمل میں لانے کے بعدتقریر کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اگر ملک کو کسی چیلنج کا سامنا ہے تو وہ جموں وکشمیر میں امن وامان کی بحالی اور بی جے پی کو بھی اس کا احساس ہوچکا ہے۔وزیراعلی نے کہامیرا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو کسی کسی جگہ چیلنج کا سامنا ہے تو یہ جموں وکشمیر میں ہے ،بی جے پی بھی یہ بات سمجھ چکی ہے کہ میرا نظریہ صرف حکومت چلانا نہیں اور انہیں بھی اس چیلنج کا احساس ہوچکا ہے۔ان کاکہناتھامیرانظریہ حکومت کے معاملات چلانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ میں ایک وسیع منظر نامے پر کام کرکے ریاست کو سیاسی غیر یقینیت سے باہر نکال کر ایک موثر اور جوابدہ انتظامیہ فراہم کرنا چاہتاہوں جو زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ جڑی رہے ۔مفتی نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار بننے کے فورا بعد میں نے واضح کیا کہ میں اس بات کو یقینی بناں گا کہ ہر ایک کو اعتماد میں لیاجائے ۔ ان کا کہناتھامیں تمام متعلقین کو ساتھ لینا چاہتاہوں اور متعلقین سے میرا مطلب مین سٹریم اور اس سے باہر لوگ ہیں ،ہم ان کو ساتھ لیں گے اور ریاست میں امن و خوشحالی کی بحالی کا مشن پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت کا قیام ایک تاریخی موقعہ ہے ۔مفتی نے مزید کہامیں چھوٹے شور وغوغا سے خوفزدہ نہ ہوں اور نہ ہونگا کیونکہ یہ چند عناصر کاکام ہے کہ وہ حکومت کے کام کاج میں رخنہ ڈالیں۔مفتی کا کہناتھالوگوں نے ہمیں بھاری تعداد میں ووٹ دیکر ہمیں تاریخ بنانے کاموقعہ فراہم کیا ،میں چھوٹے چھوٹے شور وغوغا سے خوفزہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے لوگوں کی پختہ ارادی اور خواہش معنی رکھتی ہے ،ہم اس راہ ر چلیں گے اور چھوٹے چھوٹے شو روغوغا سے ہمارے مشن کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ان کاکہناتھایہ شفاف حکومت فراہم کرنے کا سفر ہے ،جوابدہی اور شفافیت فراہم کرنے کا سفر ہے ،سیاسی عزائم کا سفر ہے اور ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا ہے اور ریاست کو اس مشکل دور سے باہر نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کا راج چلے گا ۔مفتی کا کہناتھاریاست کے لوگوں نے ہمیں موقعہ فراہم کیا ہے اور ہمیں ان کی خواہشات کے مطابق عمل کرنا ہے اور میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم چھوٹی موٹی پریشانیوں سے نہیں ڈریں گے بلکہ ایک وسیع منظر نامے پر کام کرکے تمام متعلقین کو اعتماد میں لیکر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔جمہوریت کو خیالات کی جنگ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی نے اپوزیشن کو اپنا رول مثبت طور ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو ہر وقت کھڑا رکھیں۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی نے کہا کہ جب وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں تو ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ناراض ہوتے ہیں لیکن بقول مفتی محمد سعید میرا مقصد سب کو ساتھ لے کر چلانا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -