گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کا ’’میں ہوں لیلیٰ‘‘ کا ویڈیو مکمل

گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کا ’’میں ہوں لیلیٰ‘‘ کا ویڈیو مکمل
گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کا ’’میں ہوں لیلیٰ‘‘ کا ویڈیو مکمل

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنا نیا ویڈیو ’’میں ہوں لیلیٰ‘‘ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گزشتہ روز رائیونڈروڈ پر ایک فارم ہاؤس پر مکمل کی گئی اس کی ریکارڈنگ میں دس لڑکوں اور آٹھ ماڈل لڑکیوں نے حصہ لیا اس کی ویڈیو ڈائریکشن اسدنوید نے دی تھی ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہوں نے اپنے چھ نئے گانوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز کردیا ہے جس میں سے یہ پہلا مکمل ہوگیا ہے اگلے ہفتے میں دوسرے گانے کا شیڈول تیار کیاجائیگا۔عینی طاہرہ نے بتایا کہ ’’میں ہوں لیلیٰ‘‘ ایک منفرد گیت ہے جسے ان کے پرستار بیحد سراہیں گے اس گانے کو ایڈیوٹنگ کے بعد ٹی وی چینلز پر چلایاجائیگا اور اسے باقاعدہ مارکیٹ میں بھی ریلیز کیا جائیگا۔

مزید : کلچر


loading...