یوسف راہی کا ’’بھولا اشتہاری‘‘ کے بعد نئی پنجابی فلم کا آغاز

یوسف راہی کا ’’بھولا اشتہاری‘‘ کے بعد نئی پنجابی فلم کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)مصنف و نغمہ نگار یوسف راہی نے ’’بھولا اشتہاری‘‘ کے بعد اپنی نئی پنجابی فلم کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوسف راہی جنہوں نے اس سے قبل اداکار شان کو لے کر ’’بھولا اشتہاری‘‘ فلم بنائی تھی جس نے مقبولیت حاصل کی تھی انہوں نے اب اپنی نئی فلم کا آغاز کردیا ہے جس کے لیئے انہوں نے ایورنیو سٹوڈیو میں پروڈکشن ہاؤس بھی بنالیا ہے۔ ایک ملاقات کے دوران یوسف راہی نے بتایا کہ ان کی یہ نئی فلم عیدالفطر پر ملک بھرمیں ریلیز کی جائیگی۔اس فلم کی ڈائریکشن فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر دینگے۔اس فلم کی شوٹنگز کا شیڈول اسی ماہ ترتیب دے دیاجائیگا اس فلم میں نئے چہرے کاسٹ کیئے جارہے ہیں۔

ان دنوں اس فلم کی کہانی اور لوکیشنز مکمل کی جارہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...