فلم میکرز فیڈریشن کے نام سے نئی تنظیم کا قیام

فلم میکرز فیڈریشن کے نام سے نئی تنظیم کا قیام

لاہور (فلم رپورٹر)ایورنیو اسٹوڈیو میں فلم میکرز فیڈریشن کے نام سے نئی تنظیم بن گئی۔اس تنظیم کے سرپرست اعلی گل اکبر آفریدی ،چیئرمین ارشد خان ،وائس چیئرمین برکت شاہ ،جنرل سیکرٹری اچھی خان ،جوائنٹ سیکرٹری سجاد پرویز ،انفارمیشن سیکرٹری شان زیب خان ،فنانس سیکرٹری راج ولی شاہ شامل ہیں۔مجلس عاملہ میں مظہر خان ،شاہ جہاں ،قیصر صنوبر ،عنایت اللہ خان ،آصف خان اور درویش شامل ہیں۔اس تنظیم کے چیئرمین ہدایت کار ارشد خان نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کے مسائل مل کر حل کریں گے اور تنظیم میں فنکار ٹیکنیشنز سمیت تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...