سہراب خان بطور موسیقار اور گلوکارکامیاب

سہراب خان بطور موسیقار اور گلوکارکامیاب
سہراب خان بطور موسیقار اور گلوکارکامیاب

  


لاہور (فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار سہراب خان ہدائتکار سجاد پرویزکی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم’’ٹیچر‘‘ سے بطور موسیقار و گلوکار اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کو گذشتہ ہفتے میں سینما گھروں میں ریلیز کیا گیاتھا گو فلم اتنی پسندیدگی حاصل نہیں کرسکی مگر سہراب خان کا ترتیب دیا گیا میوزک اور ان کی آوازمیں گائے ہوئے گانوں کو فلم بین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں خصوصاً ان کی آواز میں گائی ہوئی قوالی بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہے۔یاد رہے کہ سہراب خان اس سے قبل بہت ساری اردو اور پشتو فلموں میں گیت گاچکے ہیں جو مقبول ہوئے تھے مگر اس فلم کا میوزک بھی انہوں نے ترتیب دیاتھا۔

مزید : کلچر


loading...