ڈائریکٹر نوید رضا کو نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں

ڈائریکٹر نوید رضا کو نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں
ڈائریکٹر نوید رضا کو نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر نوید رضا کو نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں،نوید رضا نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں ان نامعلوم افراد کے خلاف درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار نوید رضا کو گذشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کال آئی جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں،نوید رضا نے اس شخص کی طرف سے مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہونے پر اس شخص کے خلاف تھانہ سبزہ زارمیں درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
نویدرضا نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس سے قبل بھی انہیں اس قسم کی کالز آتی رہی ہیں جس میں نامعلوم افراد مختلف موبائل نمبروں سے انہیں دھمکیاں دیتے رہے ہیں مگر انہوں نے توجہ نہیں دی اب ایک شخص کی طرف سے انہیں یہ کالز روزانہ موصول ہورہی ہیں جس میں کوئی شخص انہیں قتل کرنے کی مسلسل دھمکیاں دے رہاہے اس لیئے انہوں نے اس شخص کا نمبر اوراس کے خلاف درخواست جمع کروادینگے اب پولیس اس شخص کوٹریس کرکے گرفتار کرے گی اور پتہ چلائے گی کہ وہ اس قسم کی کالز کیوں اور کس کے کہنے پر کررہاہے۔

مزید :

کلچر -