سپرہٹ بھارتی فلم "شعلے " 17اپریل کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

سپرہٹ بھارتی فلم "شعلے " 17اپریل کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

لاہور (فلم رپورٹر)بھارتی سپرہٹ فلم "شعلے " 3ڈی سسٹم کے ہمراہ 17اپریل کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔فلم "شعلے"اپنے دور کی سپرہٹ فلم تھی اور اس میں اداکار امیتابھ بچن ،دھرمیندر ،ہیما مالنی ،سنجیو کمار ،جیا بہادری اور امجد خان نے ادا کئے تھے۔فلم کا سپرہٹ میوزک آرڈی برمن نے دیا جبکہ لتا منگیشکر اور کشور کمار نے گانے فلم "شعلے " جدید ٹیکنالوجی کے ہمراہ نئے سرے سے دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔فلم کے رائٹر سلیم خان اور جاوید اختر تھے۔

مزید : کلچر


loading...