غلام حسین تونسوی کی فلم’’آخرکیوں‘‘ کی شوٹنگ مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)ہدائتکار غلام حسین تونسوی نے اپنی نئی اردو فلم’’آخرکیوں‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ ایک ملاقات میں غلام حسین تونسوی نے بتایاکہ اس فلم کی تمام تر شوٹنگز مکمل کی جاچکی ہیں ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن پر کام کیا جارہاہے اس فلم کے فلمساز یٰسین گجر اورعلی کوثرہیں اس کی کہانی محمدواجد زبیری نے لکھی ہے ۔