ریڈیو پاکستان لیجنڈ سنگر احمد رشدی کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور مرکز نے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے سامعین کے لئے2 خصوصی پروگرام پیش کیے ۔پہلا پروگرام جو قومی نشریاتی رابطے پر پیش کیا گیا اس میں ملک کیلیجنڈ سنگر احمد رشدی کو ان کی برسی کے موقع پربھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیاریڈیو پاکستان کے قومی پروگرام سر سنگیت میں احمد رشدی کے گائے ہوئے گیتوں نے ایک سماں باندھ دیاایک گھنٹے کی اس ٹرانسمیشن میں گیتوں کے ساتھ ساتھ احمد رشدی کی زندگی کے حالات وواقعات بھی بیان کیے گئے۔
کہ انھوں نے کب اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور ان کے گائے ہوئے گیتوں نے سامعین سے کیسے داد وصول کی س پروگرام کے میزبان افضال نقوی تھے جنہوں نے اپنے مخصوص لہجے میں ایک مکمل صوتی تاثر پیدا کیا اور اپنی نپی تلی گفتگو سے سامعین کے دل جیتے ،احمد رشدی کی یاد میں ہونے والے اس خصوصی پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر تھے جبکہ دوسرے پروگرام میں آبروئے غزل مرزا غالب کی یاد میں ہونے والی 3 عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ہونے والے مشاعرے کو پروڈیوسرز عفت علوی اور سارہ افضل نے ریکارڈ کرکے اپنے سامعین تک پہنچایا اس مشاعرے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے شعراء نے شرکت کرکے غالب کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا ثبوت دیا ۔ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کے ان دونوں پروگراموں کو ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز انیلا سلیم کی زیرنگرانی تیار کیا گیا جب کہ ان دونوں پروگراموں کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے جنہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان لاہور اب بھی اپنے ماضی کی طرح ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرم پیش کررہا ہے جنہوں اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور آج بھی لوگ ان کے فن سے مستفید ہورہے ہیں۔