سپرنگ سمر کولیکشن کی لانچنگ اورفیشن شومعروف ماڈلز کی ریمپ پر واک

سپرنگ سمر کولیکشن کی لانچنگ اورفیشن شومعروف ماڈلز کی ریمپ پر واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی

سپرنگ سمر کولیکشن کی لانچنگ کی پر وقار تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں فیشن انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف ماڈل سبل، نادیہ ملک، ظل ہما، سونیا نزیر، آصفہ آشی، حانا بٹ، زی خان، حنا ملک، عائشہ جاوید، ایشا بیگ اور دیا خان نے ریمپ پر گوہر ٹیکسٹائل کے ڈیزائن کردہ دیدہ زیب لان پرنٹس کی نمائش کی۔ جبکہ سپر ماڈل نتاشا حسین نے ریڈ کارپٹ اور ہوسٹنگ کے فرائض انجام دئیے گوہر ٹیکسٹائل کی" سپرنگ سمر کولیکشن" میں جہاں ایک طرف لان بہت معیاری ہے وہیں دوسری جانب کپڑے کے رنگ اور ڈیزائین پر بھی بہت محنت کی گئی ہیاور قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے جو لوگوں کی پہنچ میں ہو گی۔ اس کولیکشن میں لاتعداد خوبصورت ڈیزائن شامل ہیں۔ سپرنگ سمر کولیکشن کی اس لانچنگ تقریب کے انتظامات "لاپاآرٹس" نے کیے تھے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزرز نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم گزشتہ برسوں کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے اپنے ایونٹ کو بہتر سے بہتر بنائیں اس کوشش میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ہمیں بخوبی علم ہے کہ اس بار چند کوتاہیاں ہوئی ہیں جن کا اگلے برس ازالہ ہوجائے گا ہم نے اس ایونٹ کی میڈیا پی آرلاپاکو دی تھی ۔اس میگا ایونٹ میں ٹاپ چھائی رہیں ان ماڈلز کے بغیر پاکستانی فیشن انڈسٹری کی کوئی حیثیت نہیں ہے اگران کو نکال دیا جائے تو شاید فیشن انڈسٹری کا خاتمہ ہوجائے۔آئندہ برس ہم اس ایونٹ کو اور بڑے پیمانے پر کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -