بنگلہ دیش سے کامیابی کیلئے اظہر علی کو قیادت جارحا نہ انداز میں کر نی چاہیے : آفریدی

بنگلہ دیش سے کامیابی کیلئے اظہر علی کو قیادت جارحا نہ انداز میں کر نی چاہیے : ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹورنا منٹ میں قومی قیادت ٹیم کی قیادت جارحانہ انداز میں کرنی چاہیئے میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا اور وہ اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی اس لئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے یک ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اس لئے ون ڈے میں اظہر علی کو جارحانہ انداز میں کپتانی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے دس سے بارہ لڑکوں کی کلیئرنس لینی پڑے گی تاکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ تیار ہوجائے انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اگرہم جذبہ سے کھیلیں تو کسی بھی ٹیم کو دے سکتے ہیں آفریدی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرکے وطن واپس لوٹے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...