کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر ہونے والا جرمانہ معاف

کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر ہونے والا جرمانہ معاف

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر ہونے والا جرمانہ معاف کر دیا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے وارم اپ میچوں کے دوران پاکستان ٹیم کے سات کھلاڑیوں پر کرفیو اوقات کیخلافاف ورزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض، احمد شہزاد، شاہد آفریدی سمیت سات کھلاڑیوں پر تین سو آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوید اکرم چیمہ نے بتایا کہ آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کا جرمانہ کر دیا گیا تھا تاہم انہیں تنبیہ کی گئی تھی کہ آئندہ ایسی خلاف ورنی نہ ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...