انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ، 5 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی

انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ، 5 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی

اسلام آباد (اے پی پی) لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے 5 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے زیراہتمام انٹرنیشنل فیسٹیول میں انٹرنیشنل جوڈو کے مقابلے 15 سے 18 مئی تک لاہور میں ہوں گے ۔

جس کیلئے فیڈریشن نے 5 غیر ملکی ممالک کو دعوت نامے ارسال کئے تھے جنہوں نے باضابطہ طور پر ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں جن ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے ان میں افغانستان ‘ بنگلہ دیش ‘ بھارت ‘ سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تمام ٹیمیں 8 مئی کو پاکستان پہنچیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...