جیک سوک نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی

جیک سوک نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی

ہوسٹن ( نیٹ نیوز) جیک سوک نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی، فیصلہ کن مقابلے میں انہوں نے ہم وطن حریف ثام قیوری کو شکست دی، یہ ان کا پہلا اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن، ٹیکساس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کے جیک سوک نے ہم وطن حریف ثام قیوری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں سیٹس کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ واضح رہے کہ یہ جیک سوک کا پہلا اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے انہوں نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کھیلا ہے اور یہ کامیابی بھی مجھے اسی وجہ سے ملی ہے اور اس کی مجھے اتنی خوشی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا اور مستقبل میں بھی اسی طرح میں محنت سے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھونگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...