سائیکلسٹ ظہور شاہ اور فرمان کوریا میں ٹریننگ حاصل کریں گے

سائیکلسٹ ظہور شاہ اور فرمان کوریا میں ٹریننگ حاصل کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) کورین سائیکلنگ فیڈریشن نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے منتخب کر لیا ہے، دونوں سائیکلسٹ رواں سال جولائی میں ٹریننگ کیلئے کوریا جائیں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ کورین سائیکلنگ فیڈریشن نے دوسرے سیشن کیلئے دو کھلاڑیوں ظہور شاہ اور فرمان جبکہ ایک کوچ ہارون رشید کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا تین رکنی ٹیم رواں سال جولائی میں کوریا میں ہونے والے 50 روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔ تربیتی کورس ورلڈ کوچنگ سنٹر کوریا میں ہوگا جس کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔