سٹراؤس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

سٹراؤس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

لندن ( نیٹ نیوز) اینڈریو سٹراؤس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پال ڈاؤنٹن کی جگہ انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے پال ڈاؤنٹن کو برطرف کر دیا تھا۔ سابق کپتان اینڈریو سٹراؤس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں ڈاؤنٹن کی جگہ انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر کی پیشکش کی گئی تو وہ قبول کر لیں گے، وہ انگلینڈ کرکٹ کی بہتری کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اینڈریو سٹراؤس نے پال ڈاؤنٹن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ورلڈ کپ کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی، میگا ایونٹ میں فتح کیلئے انہیں طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا، گزشتہ ایک سال میں ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ ان کی جگہ کسی ایسے شخص کا تقرر کیا جائے جو ٹیم کے قریب ہو، جس کا کھلاڑیوں میں زیادہ اثر و رسوخ ہو، اس طرح وہ بہتر طریقے سے ان کی کارکردگی کا مواخذہ کر سکے گا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ کی بہتری کیلئے انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ اسے قبول کر لیں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے سابق کپتان مائیکل وان اور ایلک سٹیورٹ کے نام بھی زیرغور ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...