یوتھ ون ڈے سیریز، انگلینڈ انڈر 19 نے آسٹریلیاکوہرادیا

یوتھ ون ڈے سیریز، انگلینڈ انڈر 19 نے آسٹریلیاکوہرادیا

سڈنی ( نیٹ نیوز) یوتھ ون ڈے سیریز، انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 کو دو وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جیک ڈوران نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ یوتھ کی جانب سے کلم ٹیلر نے 4 اور ول ڈیوس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محسن حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 76 رنز بنائے۔ اینیورن ڈونلڈ 32 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈ سن، ہینری تھرنٹون اور ڈیوڈ گرانٹ کے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...