بلائنڈ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو دو،دو لاکھ ملینگے

بلائنڈ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو دو،دو لاکھ ملینگے

پشاور(آئی این پی ) پنچاب سپورٹس بورڈ نے جنوبی افریقہ میں کھیلئے گئے چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کودودولاکھ روپے دینے کااعلان کردیاہے تمام کھلاڑیوں کواگلے ماہ لاہورمیں ہونیوالے انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پرکیش انعامات سے نوازاجائیگا۔ان کھلاڑیوں میں دوکاتعلق خیبرپختونخواسے ہے جن میں محمدہارون اورمسعود جان شامل ہیں۔پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں آئندہ ماہ لاہورمیں انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلاجارہاہے جس میں بھارت، سری لنکا،جنوبی افریقہ،نیپال اورچنددیگر ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...