بھارتی بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو کلکتہ میں ہوگا

بھارتی بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو کلکتہ میں ہوگا

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو کلکتہ میں ہوگا۔ اس اجلاس میں ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔یہ پہلی مرتبہ ہوگاجب بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا بورڈ کی صدرات سنبھالنے کے بعد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں بورڈ کے دیگر ممبران بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں اگلے سیزن کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک بااثر افسر نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے افسران کو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں جگموہن ڈالمیا خطاب کریں گے اور نئے کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے ممبران کی رائے لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں راوی شاستری کی رائے سب سے اہم ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...