انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر نے ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل کر لیں

انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر نے ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ( نیٹ نیوز) مایہ ناز ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کر لیا۔ دونوں کے درمیان مختصر دورانیے کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے باعث سیمی صرف چند میچوں میں کلب کی نمائندگی کر سکیں گے۔ ناٹنگھم شائر کلب حکام کے مطابق ہم نے صرف دو ہفتوں کیلئے سیمی سے معاہدہ کیا ہے اور وہ اس عرصے کے دوران چار میچوں میں کلب کی نمائندگی کریں گے تاہم ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی صورت میں سیمی دوبارہ سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...