قومی کر کٹ ٹیم جیت کا عزم لیکر بنگلہ دیش پہنچ گئی

قومی کر کٹ ٹیم جیت کا عزم لیکر بنگلہ دیش پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ2015 کے بعد پاکستانی قومی ٹیم نئے جذبے اور نئے خون کے ساتھ پہلی مرتبہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی ،قومی ٹیم کراچی ائیر پورٹ سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم نئے قائد اظہر علی کی قیادت میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوں گے ،اظہر علی کو کپتانی کے فرائض ملنے کے بعد ان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے قائد اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیاجذبہ نظرآئیگا، ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں نیا خون آچکا ہے اور دورے کے دوران ورلڈ کپ میں کی گئی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں بہت اچھی پریکٹس کی ۔

لہذا گراؤنڈ میں فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی۔

تاہم نوجوان کھلاڑی سینئرز کا خلا پر کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت پرمکمل بھروسہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...