لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر24اپریل کو 42ویں سالگرہ منائیں گے

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر24اپریل کو 42ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی42ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 24اپریل 1973 کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 200 ٹیسٹ،463 ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ میں شرکت کی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ 15921رنز اور 46وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 18426رنز اور 154 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ واحد ٹوئنٹی 20میچ وہ 10رنر سکور کرسکے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سچن نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف 15 سے20نومبر 1989کو کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 سے 16نومبر 2013 کو کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف 18دسمبر 1989 کو کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ بھی پاکستان کے خلاف 18مارچ 2012کو کھیلا ۔
واحد ٹوئنٹی 20 میچ یکم دسمبر 2006 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا ۔