آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: گلین میکگرا

آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: گلین میکگرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میکگرا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم 14 برس کے بعد اپنے بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے باعث انگلینڈ کی سرزمین پرایشز سیریز اپنے نام کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں انگلینڈ کی ٹیم ایشز سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں وہ اپنی فارم بحال کرنے کی پوری کوشش کریگی ۔انہوں نے کہاکہ ایشز سیریزمیں انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا سامنا کرنے میں دشواری پیش آئے گی کیونکہ آسٹریلوی ٹیم نے حال ہی میں کرکٹ کا ورلڈکپ اپنے نام کیا ہے اور وہ اس وقت بھر پور فارم میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلوی ٹیم 14 سال بعد انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے گی اور شائقین کو جیت کا ایک اور بڑا تحفہ دے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر آسٹریلوی ٹیم کے تمام باؤلرز مکمل فٹ ہوئے تو ہمیں اس سیریز میں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔