فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز آج ہوگا

فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد ( اے پی پی) فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز آج سے بھارت میں ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم گزشتہ روز بھارت پہنچ گئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کرے گی جس میں اوشنا سہیل، ایمان قریشی اور سارہ منصور شامل ہیں۔ فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو آج بھارت کے شہر حیدر آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے فارمیٹ کے مطابق ریجن کی 12 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی فاتح ٹیم آئندہ سال ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...