ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی
چارلسٹن(نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹنا ہنگس نے فیملی سرکل کپ جیتا جس کے بعد ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ چارلسٹن میں کھیلے گئے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے کیسی ڈیلاکووا اور جے ڈوراک کی جوڑی کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ان کی فتح کا سکور چھے چار اور چھے صفر رہا۔ سیمی فائنل میں سوئس بھارت جوڑی نے روس کی آلا کدرتسیوا اور اینستازیا پیلپچنکووا کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہی دونوں نے میامی اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔