انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان کرکٹ سیریز مئی سے شروع ہوگی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان کرکٹ سیریز مئی سے شروع ہوگی

آکلینڈ ( نیٹ نیوز )انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور واحد ٹوئنٹی 20میچ پر مشتمل سیریز رواں برس مئی جون میں کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ کا آغاز پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 8 سے 11مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 14 سے 17 مئی تک کھیلا جائے گا ۔ دو پریکٹس میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21سے 25 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 29 مئی سے 2جون تک کھیلا جائے گا ۔ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی تاہم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 9 جون، دوسرا ایک روزہ میچ 12جون، تیسرا ایک روزہ میچ 14جون، چوتھا ایک روزہ میچ 17 جون، سیریز کا 5 اور آخری ایک روزہ میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ بھی شیڈول ہے جو کہ 23 جون کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...