ڈچ فٹبال لیگ ، آئنڈہون نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایگلز کو مات دیدی

ڈچ فٹبال لیگ ، آئنڈہون نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایگلز کو مات دیدی

ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز)ڈچ فٹبال لیگ میں آئنڈہون نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایگلز کو مات دے دی۔ ڈچ فٹبال لیگ میں میزبان ٹیم ایگلز اور آئنڈہون کے کھلاڑی آمنے سامنے آئے۔ مہمان ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر خوب حملے کئے۔ پہلے ہاف میں ہی آئنڈہون کے کھلاڑیوں نے تین گولز سکور کرکے ایگلز پر برتری قائم کی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ آئنڈہون نے تین صفر سے نہ صرف مقابلہ اپنے نام کیا بلکہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جمایا لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...