پاکستان ،آئی ایم ایف میں قرضے کی نئی قسط کیلئے اجلاس آئندہ ماہ متوقع

پاکستان ،آئی ایم ایف میں قرضے کی نئی قسط کیلئے اجلاس آئندہ ماہ متوقع

  



 کراچی(این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرضے کی نئی قسط کے لئے ساتواں اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، اجلاس میں توانائی سیکٹر، بجٹ 2015-16 اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کی حکومتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ اجلاس میں بجٹ 2015-16 کے آوٹ لک، ٹیکس ریونیو میں اضافے کی حکومتی کوششوں اور توانائی سیکٹر میں کئے گئے سرکاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیابی کے ساتھ آئی ایم حکام کے ساتھ چھ جائزہ مذاکرات کئے۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز نے بھی پاکستانی معیشیت کو مستحکم سے مثبت قرار دیا ہے، وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وعدوں کو پورا کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر امید ہے کہ آئندہ اجلاس کامیاب رہے گا۔

مزید : کامرس


loading...