گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباؤ طالبات کیلئے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباؤ طالبات کیلئے کیمپس آؤٹ ریچ ...

 لاہور(کامرس رپورٹر) ساؤتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کی طرف سے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباؤ طالبات کے لئے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام کا پہلا اور دوسرا سیشن منعقد کیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم۔ فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین۔ انوسٹمنٹ پروڈکٹس ۔ فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر انھوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انھوں نے سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ۔ حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور۔ سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...