ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے مقرر کردہ ہدف پر نظر ثانی شروع کردی

ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے مقرر کردہ ہدف پر نظر ثانی شروع کردی

 کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے لیے رواں مالی سال کا مقرر کردہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیاہے۔ایف بی آرنے مقرر کردہ ہدف پر نظر ثانی شروع کر دی ۔رواں مالی سال کے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کیلئے مقرر کردہ 2691 ارب روپے کا نظر ثانی شدہ ہدف کاحصول ہر گزرتے ماہ کے ساتھ انتہائی مشکل ہورہا ہے ،ہدف حاصل کرنے کیلئے ماہانہ 310ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنامعجزے سے کم نہیں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1760 ارب روپے رہیں اور 2691 ارب روپے کا نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کیلئے باقی ماندہ تین مہینوں میں مجموعی طور پر 931 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹاکرنا ہوگا اس کیلئے ایف بی آر کو ماہانہ 310 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...