الخیرگروپ نے گولراروڈ پر نئے شوروم کا افتتاح کردیا

الخیرگروپ نے گولراروڈ پر نئے شوروم کا افتتاح کردیا

لاہور(پ ر) الخیر گروپ جو کہ آرام و آسائش کی دنیا میں ایک کامیاب نام مانا جاتا ہے ،اپنے نئے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح گولرا روڈ ،بلمقابل سی ۔ایم۔ٹی گیٹ نزد مرسیڈیز شو روم راولپنڈی میں کر چکا ہے ۔یہ افتتاح مورخہ 11اپریل 2015بروز ہفتہ کو ہوا۔ افتتاحی تقریب شام 4بجے شروع ہوئی اور 5بجے مہمانوں کے لیے چائے کا اہتمام کیا گیا۔چےئرمین آف الخیر گروپ آف کمپنیز، مسٹر محمد افضل شیخ نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انہوں نے اس کامیاب افتتاح پر انتظامیہ کے کام کو بہت سراہا۔اس موقع پر چےئرمین نے کمپنی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی ضمانت دی۔ملازمین اور میڈیا ٹیم بھی اس افتتاح میں موجود تھی جس میں میڈیا کے نمائندوں کو تحائف سے نوازا گیا۔

مزید : کامرس


loading...