ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت ہے:افتخارعلی ملک

ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت ہے:افتخارعلی ملک

 لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ غربت اور بے روزگاری پر قابو پانے اور عوام کو خوشحالی دینے کے لیے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ دو برادری اسلامی ممالک کے مابین لڑائی کسی طور پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک کے مفاد میں نہیں اس لیے لڑائی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے میاں محمد نواز شریف کی کاوشیں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی متفقہ منظور کردہ قرار داد قابل ستائش ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور مسلمان ممالک کے مابین تجارتی وفود بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مسلمان ممالک کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم بڑھے۔

مزید : کامرس


loading...