دکانیں رات 8بجے بندکرنے کے حکومتی فیصلے کی تائیدکرتے ہیں: صدرراولپنڈی چیمبر

دکانیں رات 8بجے بندکرنے کے حکومتی فیصلے کی تائیدکرتے ہیں: صدرراولپنڈی چیمبر

 راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے رات 8بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کی کاروباری برادری اس پر عمل پیرا رہے گی اور دیگر شہروں کی کاروباری برادری کو اس ضمن میں حکومت کا ساتھ دینے کی تجویز دی ہے تا کہ توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر کے صدر سید اسد مشہدی نے چیمبر میں تاجر رہنماؤں شیخ صدیق،شیخ حفیظ، شاہد غفور پراچہ، چوہدری اقبال اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز، نائب صدر صبور ملک اور دیگر ارکان چیمبر بھی موجو دتھے۔  سید اسد مشہدی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بڑے تجارتی مراکز جلدی بند ہو جاتے ہیں حالانکہ وہاں توانائی کا بھی مسئلہ نہیں ،تاجر برادری وقت کی اہمیت کا احساس کرے اور اپنے معمولات کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرے تا کہ انہیں اپنے آرام کا بھی وقت میسر آ سکے اور توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے ،راولپنڈی چیمبر حکومت کے فیصلے کو نہ صرف قبول کرتا ہے بلکہ دیگر شہروں کی کاروباری برادری سے اپیل بھی کرتا ہے کہ حکومت کی اس کاوش میں بھر پور ساتھ دے۔ صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ چیمبر حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اوراس حوالے سے اپنے نکتہ نظر کو واضح انداز میں پیش کر چکا ہے ،حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ راولپنڈی کی کاروباری برادری کو صرف راول شاپنگ فیسٹول کے دوران کاروبار کے پُرانے اوقات کار رات 11بجے تک کام کرنے دیا جائے گااور اس ضمن میں مقامی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے کیونکہ میٹرو بس منصوبے سے راولپنڈی کی تاجر برادری بہت نقصان اٹھا چکی ہے کو ریلیف مل سکے، 2سے 10مئی تک جاری رہنے والے فیسٹول کا مقصد شہر میں کاروباری سر گرمیوں کی دوبارہ سے بحالی ہے تا کہ اشیاء پر دلفریب رعایت فراہم کرکے کسٹمرز کو شاپنگ سینٹرز پر آنے پر مجبور کیا جائے اور تاجر برادری کو کیش فلو کو بہتر بنا نے میں مدد مل سکے۔

مزید : کامرس


loading...