سرمایہ کاری مالیت میں30ارب3کروڑ روپے سے زائد کی کمی

سرمایہ کاری مالیت میں30ارب3کروڑ روپے سے زائد کی کمی

کراچی (این این آئی)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھاؤ کے مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32300کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں30ارب3کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.90فیصدزائد جبکہ56.50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی، بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32394پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم شہر قائد میں 23اپریل کو این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی اور غیر متوقع حالات کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کے ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس102.48پوائنٹس کمی سے 32248.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ ،جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ204کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں30ارب 3کروڑ11لاکھ10ہزار13روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب86ارب 15کروڑ53لاکھ 51ہزار543روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں26کروڑ35لاکھ 53ہزار 610شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں98لاکھ97ہزار970 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.32روپے اضافے سے930.82روپے اورمچلز فروٹ کے حصص کی قیمت19.16روپے اضافے سے525.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ایکسائیڈ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت58.50روپے کمی سے1111.51جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت32.09روپے کمی سے625.00روپے ہوگئی ۔پیر کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں3کروڑ28لاکھ96ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.11روپے کمی سے 21.28روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں3کروڑ13لاکھ58ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت92پیسے اضافے سے58.86روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس64.47پوائنٹس کمی سے 20450.54پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس153.74پوائنٹس کمی سے 53169.89جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس86.49پوائنٹس کمی سے 22806.72پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...