گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 اسلام آباد (آئی این پی)گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سونے کی فی تولہ قیمت پچاس روپے اضافے کے بعد سینتالیس ہزار تین سو روپے ہوگئی عالمی بلین مارکیٹ میں قیمت پانچ ڈالر اضافے کے بعد بارہ سو سات ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئیی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں پانچ ڈالر اونس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو دو ڈالر سے بڑھ کر بارہ سو سات ڈالر کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پچاس روپے اضافے کے بعدسینتالیس ہزار دو سو پانچ روپے کی سطح سے بڑھ کرسینتالیس ہزار تین سوروپے ہوگئی۔ ،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت بیالیس روپے اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو بیالیس روپے ہوگئی۔

مزید : کامرس


loading...