لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر83کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس13.46پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5540.51بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 6 لاکھ 26 ہزار 100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 12 لاکھ 24ہزار900حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ2لاکھ29 ہزار حصص۔ فیصل بنک لمیٹڈ1لاکھ35ہزارحصص۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے40ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا  جس کی قیمت12.29روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.50روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...