تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،15لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائنگے

تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،15لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائنگے

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ڈی پی ایس سکول ما ڈل ٹا ؤن میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم15اپریل 2015 تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 15 لاکھ 70 ہزار31 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4140 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...