پرائس کنٹرول مجسٹریٹو ں کا گرانفروشوں کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹو ں کا گرانفروشوں کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 739مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر68 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 90,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 22افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر49افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

انہوں نے ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔انہوں نے ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خود ما نیٹر نگ کریں اوران ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...