ٹاؤنوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن وال چاکنگ کا بھی صفایا

ٹاؤنوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن وال چاکنگ کا بھی صفایا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ زشہر کی اہم شاہرا ؤں اور بازاروں سے تجاوزات کو مسمار کر رہے ہیں اور غیر متعلقہ بینرز، سٹریمرز اور وال چاکنگ کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مکہ کا لونی گلبرگ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 1ٹرک سا مان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے لکشمی چوک سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے لال پل کے علا قہ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...