دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلافکارروائی جاری
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات پر شہر بھر میں دودھ میں ملاوٹ مافیاکے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن میں تعینات فیلڈ ٹیم نے سبزہ زار میں واقع جھولے لال مِلک شاپ اینڈ ریسٹورینٹ کو دودھ کے نمونہ جات فیل ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے دودھ کے 8نمونہ جات لئیے گئے۔علاوہ ازیں شالیمار ٹاؤن میں واقع طاہر سویٹس اینڈ مِلک شاپ کوصفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے5000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید براں آبِ حیات اور فارماجن کمپنی کے پانی کے نمونہ جات ٹیسٹنگ کے لئیے لیبارٹری بھجوائے گئے۔