مودی حکومت مسلمانوں کے خلافتشدد کو ہوا دے رہی ہے،خدیجہ فاروقی
لاہور)جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہی ہے ۔ جس کو بنیاد بناکر مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی مہم کے بعد مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی مہم لمحہ فکریہ ہے ۔آج 65سال بھی درست ثابت ہورہا ہے کہ دوقومی نظریہ ایک حقیقت اور برصغیر کی تقسیم ناگزیر تھی ۔حکومت کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھائے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔