سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی،مولانا عبیداللہ

سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی،مولانا عبیداللہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبید اللہ مدظلہٗ ،مولانا حافظ فضل الرحیم، حافظ اسعد عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا عبدالرحیم چترالی،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی غیر مشروط مدد کی ہے حکومت پاکستان بھی موجودہ حالات میں اپنے محسن سعودی عرب کی فوری غیر مشروط عملی مدد کا اعلان کرے، انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع اور استحکام کیلئے پوری قوم سعودی عرب کے ساتھ ہے پاکستانی قوم سعودی عرب پر جارحیت کو پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ سعودی عرب کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ، یمن کی منتخب آئنی حکومت کی بحالی اور باغیوں کے خلاف سعودی عرب حکومت کا اقدام درست ہے تمام مسلم ممالک سعودی عرب کا بھر پور ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...