یمن جنگ میں فریق بننا آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادفہے،اشرفجلالی

یمن جنگ میں فریق بننا آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادفہے،اشرفجلالی

لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستا ن ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تحریک صراط مستقیم پاکستا ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاسعودی عرب اور یمن جنگ میں فریق بننا یہودو نصاریٰ کی طرف سے لگائی گئی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہو گا ۔

حرمین شریفین کا تحفظ جنگ کی آگ بجھانے میں ہے نہ کہ آگ بھڑکانے میں ۔فریقین کو جنگ بندی پر قائل کرنا پوری امت کے ساتھ تعاون ہو گا۔پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے ایمان ،استحکام اور غیرت کی ترجمان ہے کچھ جماعتیں تحفُّظ حرمین کے نا م پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ یکم اپریل کو تحریک صراط مستقیم پاکستان کی دعوت پر تنظیمات اہل سنت کی آل پارٹیز کے اعلامیہ میں جو کچھ کہا گیا تھا پارلیمنٹ کی قرار داد میں وہی موقف اختیار کیا گیا ہے ۔پارلیمنٹ نے واقعی ہی تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر صحیح فیصلہ کیا ہے اور قوم کی ترجمانی کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...